Live Updates

ایس ڈی ایم اے کی تمام ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں،ڈی جی کی ہدایات

عوام کو فوری مدد کی فراہمی اور سڑکوں کی بحالی میں انتظامیہ نے جس جانفشانی سے کام کیا، وہ قابلِ دید ہے

پیر 7 جولائی 2025 16:20

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشن نے گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش، اس کے نتیجے میں ہونے والی روڈ بندش اور مختلف علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل SDMA نے سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (SEOC) کی مکمل فعالیت اور 24/7 رسپانس کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی مسلسل نگرانی اور فوری اقدامات نے کئی ممکنہ مسائل کو بروقت روکا ہے، انہوں نے ہدایات دیں کہ ایس ڈی ایم اے کی تمام ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں اور عوامی شکایات پر فوری ردِعمل دیا گیا۔

اس کے علاؤہ یوم عاشورہ کے جلوسوں کی نگرانی کے لئے SEOC جملہ اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے، کسی بھی ممکنہ صورت حال کے لئے رسکیو 1122 کی تمام ٹیمیں ہائی الرٹ پر رہیں، ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، بہترین ہم آہنگی، اور مشکل وقت میں عوام کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام کو فوری مدد کی فراہمی اور سڑکوں کی بحالی میں انتظامیہ نے جس جانفشانی سے کام کیا، وہ قابلِ دید ہے،ایس ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے موجودہ موسمی حالات کے پیشِ نظر الرٹ رہیں،عوام کے تحفظ اور ریسکیو سرگرمیوں کو ہر دو صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :