خانپور پولیس کی کارروائی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کے نہر میں نہانے والے متعدد افراد گرفتار

پیر 7 جولائی 2025 17:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے پولیس کے ہمراہ خان پور ڈیم سے نکلنے والی نہر میں نہانے والے متعدد افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پانی میں نہانے والوں جن میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے، کو وہاں سے ہٹا کر صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا اور انہیں دوبارہ پانی میں داخل ہونے سے منع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام سے التماس ہے کہ کہ پانی کا بہائو مزید بڑھ رہا ہے لہٰذا شہری نہروں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔ پولیس بھی ایسی جگہوں کو باقاعدگی سے چیک کر رہی ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :