ضلع بھمبر میں یوم عاشور کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اقدامات کئے گئے،بھمبر اور برنالہ کے مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگئے

پیر 7 جولائی 2025 17:00

بھمبر،برنالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)ضلع بھمبر میں یوم عاشور کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اقدامات کئے گئے،بھمبر اور برنالہ کے مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگئے -،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنربھمبر چوہدری حق نوازنے ایس ایس پی چوہدری محمدامین کے ہمراہ جلوس کی نگرانی کی،کنٹرول روم کادورہ،ویڈیومانیٹرنگ،سی سی ٹی وی فوٹیجز ملاحظہ کئے ایس او پیز پر عمل درآمد پر جملہ محکمہ جات کو سراہا۔

(جاری ہے)

پولیس مجسٹریٹس،ریسکیو سول ڈیفنس برقیات اطلاعات خوراک،پبلک ہیلتھ،بلدیہ ہیلتھ،ضلع کونسل وایس ڈی ایم اے افسرمال,ایم ایس ڈی ایچ کیواور انکی ٹیم، ڈی ایچ او آفس کے تمام سٹاف،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ جات کے جملہ سٹاف کوسراہا،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،فیلڈ سٹاف و دفتری سٹاف،کنڑول روم سمیت تمام دفاتر کے اہلکاران کو بالخصوص سراہا،ڈی سی بھمبر نے کہاکہ الحمدللہ اللہ کے فضل و کرم سے تمام معاملات بخوبی سرانجام پائے۔اس ضمن میں وہ تمام سرکاری مشینری کو سراہتے ہیں'تمام علماء کرام کا کردار مثالی رہا،سوشل میڈیاکی مانیٹرنگ جاری رہی،جلوس و مجالس کے منتظمین کے تعاون کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :