سیالکوٹ یونیورسٹی میں میڈیکل کیمپ میں حصہ لینے والے فیکلٹی ممبران اور طلبامیں سرٹیفکیٹس تقسیم

پیر 7 جولائی 2025 17:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) سیالکوٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز نےبلڈ ڈونر اینڈ میڈیکل ایڈ سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں حصہ لینے والے فیکلٹی ممبران اور طلبامیں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر (میرٹوریئس)ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے تقریب کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے یونیورسٹی کی سرگرمیوں میں طلبہ اور معاشروں کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا۔

انہوں نے ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سماجی خدمت اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے میڈیکل کیمپ کی تنظیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوششیں طلبا کو حقیقی زندگی کے چیلنجز کی عملی سمجھ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ یونیورسٹی نےنےبلڈ ڈونر اینڈ میڈیکل ایڈ سوسائٹی کے چیئرمین فیصل منظور کی وژنری قیادت میں ایک تبدیلی کے سفر کا آغاز کیا ہے۔ یہ نئی سمت طلبا کو اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پہچاننے اور معاشرے کی خدمت کی قدر کو سمجھنے میں مدد دے رہی ہے۔ تقریبکے آخر میں میڈیکل کیمپ کے شرکا میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :