لاہور بورڈ کو پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

پیر 8 ستمبر 2025 21:32

لاہور بورڈ کو پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء) لاہور بورڈ کو مکمل طور پر پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت اب تمام دفتری امور مینول کے بجائے آن لائن نظام کے تحت چلائے جائیں گے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور بورڈ کو پیپرلیس بنایا جائے گا، جبکہ صرف طلبہ کو اسناد کی فراہمی کے لیے مینول طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آن لائن اسناد کے ڈیٹا اور پاس ورڈ کو محفوظ بنانے کے لیے متعلقہ برانچ ہر ممکن کوشش کرے گی۔بورڈ حکام کے مطابق ضرورت پڑنے پر متعلقہ برانچ آن لائن اسناد کا پاس ورڈ تبدیل کرے گی اور اسناد کو کسی غیر مجاز شخص کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے۔لاہور بورڈ نے تمام برانچز کو آن لائن ورک کے لیے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں تاکہ دفتری امور میں شفافیت اور تیزرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔