نہم جماعت کی کمپیوٹر کتاب میں 'ماؤس' غلطی پر انکوائری

پیر 8 ستمبر 2025 22:22

نہم جماعت کی کمپیوٹر کتاب میں 'ماؤس' غلطی پر انکوائری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء)نہم جماعت کی کمپیوٹر کی کتاب میں 'ماؤس' کو 'چوہا' لکھنے کی غلطی پر محکمہ تعلیم نے انکوائری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پی کٹا انتظامیہ سے تمام متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ کمپیوٹر سائنس اینڈ انٹرپینورشپ کے چیپٹر 11 میں یہ غلطی سامنے آئی ہے۔ڈائریکٹر کرکلیم اینڈ کمپلائنس کو ایک روز میں جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اس معاملے کی فوری جانچ اور درستگی ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :