
یورپی یونین کا ریل اور آبی گزرگاہوں میں 2.8 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا اعلان
ریلوے کے شعبے کو سب سے زیادہ یعنی کل فنڈنگ کا 77 فیصد حصہ فراہم کیا جائے گا، رپورٹ
پیر 7 جولائی 2025 17:22
(جاری ہے)
حکام کے مطابق ریلوے کے شعبے کو سب سے زیادہ یعنی کل فنڈنگ کا 77 فیصد حصہ فراہم کیا جائے گا، جس کا مقصد بالخصوص متعلقہ ممالک میں ٹی ای این ۔
ٹی کے بنیادی اور توسیعی نیٹ ورکس میں اہم انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ اس ضمن میں بالٹک خطے اور پولینڈ میں ریل بالٹیکا کی تعمیر اور یونان و سلوواکیہ میں ریلوے نظام کی بہتری شامل ہے۔ اس کے علاوہ چیکیا اور پولینڈ میں ہائی سپیڈ ریل لائنز کی ترقی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ یورپی یونین کے 11 رکن ممالک جن میں آسٹریا، جرمنی، ہنگری، اٹلی اور سویڈن شامل ہیں ، میں 46 منصوبوں کے ذریعے یورپی ریل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (ای آر ٹی ایم ایس)کو ریل گاڑیوں اور پٹریوں پر نافذ کیا جائے گا، جس سے سرحد پار ریل حفاظت اور ہم آہنگی میں بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ سی ای ایف ٹرانسپورٹ پروگرام 2027۔2021کے تحت کل 25.8 ارب یورو مختص کئے گئے ہیں، جو نہ صرف تمام یورپی یونین کے رکن ممالک بلکہ یوکرین اور مالدووا (سی ای ایف سے منسلک ممالک) میں بھی منصوبہ جات کی مالی معاونت کے لئے دستیاب ہیں۔کمیشن کے مطابق موجودہ منظوری کے بعد اس بجٹ کا 95 فیصد حصہ پہلے ہی مختص کیا جا چکا ہے۔یورپی کمیشن نے بتایا کہ 2014 میں آغاز کے بعد سے اب تک کنیکٹنگ یورپ فیسلٹی کے تحت 1,861 منصوبے (جن میں حالیہ 94 منصوبے بھی شامل ہیں)ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مجموعی طور پر 47.34 ارب یورو کی امداد سے چلائے جا چکے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.