کمشنربہاولپور ڈویژن کا زیر تعمیر ماڈل ایگریکلچرمال کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

پیر 7 جولائی 2025 18:21

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے زیر تعمیر ماڈل ایگریکلچر مال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ایکسین بلڈنگز نے تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ میں کمشنر بہاولپور ڈویژن کو بتایا کہ ماڈل ایگریکلچر مال کے منصوبے کی مجموعی لاگت 284 ملین روپے ہے جبکہ اس وقت تک 211 ملین روپے سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مال کی تکمیل سے کاشتکاروں کو تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ کمشنربہاولپور ڈویژن نے ہدایت کی کہ منصوبہ کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :