جنوبی امریکی ملک سرینام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب

پیر 7 جولائی 2025 18:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)جنوبی امریکا کے ملک سرینام نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون صدر کا انتخاب کرلیا۔جینیفر سائمنز ایک تجربہ کار ڈاکٹر اور سابق پارلیمانی اسپیکر رہ چکی ہیں، ان کو پارلیمان نے کثرت رائے سے صدر منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایسے وقت میں ملک کی قیادت سنبھال رہی ہیں جب سرینام تیل اور گیس کی ممکنہ دولت کے دہانے پر کھڑا ہے۔71 سالہ جینیفر سائمنز کا انتخاب اس وقت عمل میں آیا جب 25 مئی کے عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنے کے باعث 6 جماعتوں کے درمیان اتحاد تشکیل پایا، جس کے تحت سائمنز کو صدر اور گریگوری روسلینڈ کو نائب صدر نامزد کیا گیا۔