کچھی لیویز نے اغواء ہونیوالے تین افراد کو بازیاب کرالیا

پیر 7 جولائی 2025 19:22

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) سندھ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کھوسو قبیلے کے تین مغوی نوجوان بازیاب ہو گئے بازیاب تینوں نوجوانوں کو کچھی کی انتظامیہ نے اہل خانہ کے حوالے کر دیا لیویز کے مطابق چند روز قبل بختیارآباد اور حاجی شہر کے درمیان مین قومیشاہراہ پر سندھ سکندرآباد سے میر فخرالدین کھوسو کے تین نواسے سلمان کھوسو، حیدر کھوسو ،یوسف کھوسوکو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا جنہیں گزشتہ شب لیویز نے جازیاب کرالیا جنہیں بعد ازاں انکے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔