پیرمحمد مظہرسعید کی اے ڈی پی سے نیلم میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہو گیا

پیر 7 جولائی 2025 21:45

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)وزیر اطلاعات آزادکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کی اے ڈی پی سے نیلم میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہو گیا ہے، بٹنگی مرکز سے بٹنگی بالا کیلئے سڑک کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔ بٹنگی بالاسڑک کی تعمیر سے 100 سے زائد گھرانوں کو سفری سہولت دستیاب ہو گی۔وزیر اطلاعات کی جانب سے سڑک کی سہولت کی فراہمی پر عوام علاقہ بٹنگی کا اظہار تشکر۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پبلک ریلیشن آفیسران ہمراہ وزیر اطلاعات مفتی عبیدالرحمن، سردارنوشاد احمد اور پرسنل سیکرٹری ہمراہ وزیر اطلاعات راجہ وقاص کی موجودگی میں سڑک کی تعمیر کاباقاعدہ آغاز کردیاگیاہے۔سڑک کی تعمیر کی نگرانی معاون خصوصی ہمراہ وزیر اطلاعات سردار نوشاد کررہے ہیں۔ وزیر اطلاعات کی خصوصی ٹیم ADPکے دیگر منصوبہ جات کی تعمیر کاجائزہ لینے کے لیے بالائی نیلم پہنچ گئی ہے۔ پریس کلب شاردہ کی تعمیر سمیت فٹ پاتھ، کوہل، انتظارگاہیں، سکولوں کی مرمتی سمیت جملہ منصوبوں کے آغاز کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :