رومانیہ میں شدید گرمی کی لہر، دارالحکومت بخارسٹ سمیت 15 کانٹیز میں ریڈ الرٹ جاری

پیر 7 جولائی 2025 21:49

بخارسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)رومانیہ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث دارالحکومت بخارسٹ سمیت 15 کانٹیز میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ نیشنل میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (اے این ایم )نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں درجہ حرارت 41 ڈگری سیلیس تک بڑھنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شدید گرمی کا الرٹ 8 جولائی تک نافذ العمل ہے، اس دوران ہیٹ ویو شدت اختیار کر کے ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں پھیل جائے گی۔

ریڈ وارننگ سے متاثر ہونے والی کانٹیوں میں مہیڈینتی، گورج، ڈولج، اولٹ، ویلسیا، ارجس، ٹیلیورمین، گیورگیو، ڈمبوویتا، پرہووا، بوزا، بریلا، آئیالومیتا، کیلارسی، الوف اور دارالحکومت بخارسٹ شامل ہیں۔دن کے وقت کا درجہ حرارت 38 C اور 41 C کے درمیان رہے گا جبکہ رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 21 C سے 24 C کے درمیان رہے گا۔

متعلقہ عنوان :