
جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل
پیر 7 جولائی 2025 23:37
(جاری ہے)
مارکرم کی دوسری اننگز میں 136 رنز کی شاندار اننگز نے میچ کا رخ بدل دیا، جب جنوبی افریقہ نے 282 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔
کگیسو ربادا نے اسی فائنل میچ میں اپنی رفتار اور تجربے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مشکل وکٹ پر انہوں نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر میچ میں 9 شکار کیے۔اس کارکردگی کے ساتھ وہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ تاریخ کے چوتھے کامیاب ترین بولر بن گئے ہیں جن کی اب تک 336 وکٹیں ہو چکی ہیں۔پاتھم نسانکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کا شاندار آغاز کیا۔گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے 495 رنز کے جواب میں نسانکا نے 187 رنز کی کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی جس میں 24 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا اور سری لنکا کو میچ بچانے میں مدد دی۔دوسرے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے اپنی فارم برقرار رکھی اور 158 رنز کی ایک اور شاندار سنچری اسکور کی جس میں 19 چوکے شامل تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کا باقاعدہ اعلان ووٹنگ کے بعد کیا جائے گا، جس میں شائقین کی رائے بھی شامل ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی میں 6 ارب روپے سے زائد کے گھپلے، آڈٹ رپورٹ میں انکشافات
-
پی سی بی کا پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کا فیصلہ
-
اتنا ظلم کرو جتنا تم میں خدا کا عذاب برداشت کرنیکی طاقت ہے، حسیب اللہ نے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر ذومعنی پوسٹ شیئر کردی
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
لمبے سپیل کے بعد میں تھک گیا
-
پاکستان اور بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہوگئے
-
پی سی بی کا پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کا فیصلہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف
-
پاکستانی کیوئسٹ مبشررضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
-
آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد"
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.