
آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں عالمی کرکٹ ستارے ایک بار پھر جگمگانے کو تیار
پیر 7 جولائی 2025 20:00
(جاری ہے)
آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز لوکی فرگوسن اور ٹم سائوتھی بھی سیزن 4 کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ٹیموں نے سیزن 4 کے لیے سکواڈز کی تیاری کے پہلے مرحلے میں آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے جس میں پچھلے سیزن کے کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور نئے کھلاڑیوں کی سائننگ شامل تھی۔ اب دوسرا مرحلہ ڈرافٹ/آکشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔دبئی کیپیٹلز نے بولنگ لائن اپ کو مضبوط کرتے ہوئے افغان سپنر وقار سلام خیل (سیزن 2 وائٹ بیلٹ ونر) کو شامل کیا ہے جبکہ لیوک وڈ اور محمد جواد اللہ بھی نئی شمولیات میں شامل ہیں۔ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے الیکس ہیلز، لیام لیونگسٹن اور شیر فین ردر فورڈ کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ڈیزرٹ وائپرز نے اینڈریز گوس کو بطور اوپنر سائن کیا ہے جبکہ سیم کرن، لوکی فرگوسن، وانندو ہسارنگا جیسے اہم کھلاڑی سکواڈ میں واپس آئیں گے۔گلف جائنٹس نے افغان آل رائونڈر عظمت اللہ عمرزئی، معین علی اور رحمان اللہ گرباز کو سائن کیا ہے۔ایم آئی ایمریٹس نے کرس ووکس اور سری لنکن آل رائونڈر کمندو مینڈس کو سائن کیا ہے۔شارجہ واریئرز نے سکندر رضا، مہیش تھیکشنا، سائورب نیتراوالکر اور ٹم ڈیوڈ کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا آغاز منگل، 2 دسمبر 2025 (یوم اتحاد -نیشنل ڈے) کو شاندار افتتاحی میچ سے ہوگا جبکہ فائنل اتوار، 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ اس چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں کل 34 میچز ہوں گے۔کرکٹ کے شائقین ایک بار پھر بہترین عالمی مقابلوں کے لیے تیار ہو جائیں، یو اے ای کی سرزمین پر کرکٹ کا تہوار سجنے والا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی میں 6 ارب روپے سے زائد کے گھپلے، آڈٹ رپورٹ میں انکشافات
-
پی سی بی کا پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کا فیصلہ
-
اتنا ظلم کرو جتنا تم میں خدا کا عذاب برداشت کرنیکی طاقت ہے، حسیب اللہ نے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر ذومعنی پوسٹ شیئر کردی
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
لمبے سپیل کے بعد میں تھک گیا
-
پاکستان اور بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہوگئے
-
پی سی بی کا پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کا فیصلہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف
-
پاکستانی کیوئسٹ مبشررضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
-
آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد"
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.