ٴْ عدم برداشت یا لائف سٹائل،موٹر سائیکل گاڑی سے اورٹیک کرنے پر توں تکرار جھگڑے میں بدل گئی

پیر 7 جولائی 2025 21:10

:مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء)مری میں عدم برداشت یا لائف سٹائل،موٹر سائیکل گاڑی سے اورٹیک کرنے پر توں تکرار جھگڑے میں بدل گئی،خواج موڑ پر جھگڑا سات افراد زخمی ہو کر ہسپتال جا پہنچے،ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں حمزہ عباسی،حارث،وہاب کو روک کر چھریوں کے وار سے زخمی کیا گیا،جبکہ پولیس کے مطابق دوسری طرف کے چار افراد بھی زخمی ہیں،یوم عاشور دس محرم کی شام مری کی یونین کونسل سہر بگلہ کے نواحی علاقہ میں یہ جھگڑے کا واقعہ پیش آیا،مری میں لڑائی جھگڑے ایک فیشن کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں،معمولی توں تکرار پر دلخراش واقعات رونما ہونے لگے ہیں جن کے تدارک کے لیے اہل مری کو اپنی اپنی یونین کونسلز اور دیہات کی کی سطح پر مشاورت کر کے اپنا کردار ادا کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،بصورت دیگر مری جیسے پٴْرامن اور ایک دوسرے کی عزت کرنے والے علاقہ میں یہ خطرناک کھیل چل پڑا ہے۔