ہزاروں پتنگیں اور ڈور کی 100 سے زائد چرخیاں آگ لگا کر تلف کر دیں ہیں ،ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور

منگل 8 جولائی 2025 10:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) تھانہ بی ڈویژن قصورپولیس نے ہزاروں پتنگیں اور ڈور کی 100 سے زائد چرخیاں آگ لگا کر تلف کر دیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور محمد اسلم بھٹی نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ پتنگ بازی کے مختلف مقدمات میں ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور 100 سے زائد ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی تھیں جن کو تلف کر دیا گیا ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور نے مزید بتایا کہ تھانہ بی ڈویژن نے گزشتہ 06 ماہ کے دوران 133 مقدمات درج کر کے 34 ہزار سے زائد پتنگیں، 2400 ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے 11 فیکٹریاں سیل کی ہیں، ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پتنگ بازوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے، پتنگ بازی خونی کھیل ہے‘شہری اپنوں بچوں کو جیل کی سلاخوں سے بچائیں۔\378

متعلقہ عنوان :