سعودی عرب کے اوپر قدرتی ہوا کے نظام سے گرمی میں عارضی طور پر کمی

منگل 8 جولائی 2025 10:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)سعودی عرب میں قصیم یونیورسٹی کے موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں دنوں قابل قبول حد تک گرمی ہو رہی ہے اور یہ فضا کی بالائی، درمیانی اور نچلی تہوں میں موجود کئی موسمی عوامل کی وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

ان عوامل نے گرمی کی لہر کو کم کردیا ہے حالانکہ ہم موسم گرما کے عروج پر ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر المسند نے وضاحت کی کہ 500 ملی بار کی فضائی تہہ، جو زمین سے تقریبا 5.5 کلومیٹر کی بلندی پر ہے، میں ایک بالائی گڑھا یا بالائی کم دبا کا توسیعی نظام موجود ہے۔ یہ نظام مشرقی بحیرہ روم اور شمالی جزیرہ نما عرب کے علاقوں میں ہوائوں کے وسیع گردشی نظام کی شکل میں ہے اور اس کے ساتھ نمایاں بالائی سردی بھی موجود ہوتی ہے۔