شام کے صدر کا دورہ متحدہ عرب امارات، صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

منگل 8 جولائی 2025 10:40

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) شام کے صدر احمد الشراع نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ابوظہبی کے قصر الشاطی میں ملاقات کی۔ اردو نیوز کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات خاص طور پرترقیاتی و اقتصادی شعبوں میں اشتراکِ عمل کو بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔مشرق وسطی میں امن ، سلامتی اوراستحکام کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اماراتی صدر شیخ زاید نے شام اور اس کے عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے حوالے سے اپنے موقف کا اعادہ کیا جو شام کی ترقی اور روشن مستقبل کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔شام کے صدر نے اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ محمد بن زاید کے شام اور عوام کے حوالے سے مخلصانہ جذبات کو سراہا۔