لاہور قلندرز نے ویمن کرکٹر کرن اکرم کی خواہش پوری کر دی

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کرن اکرم کو سمر کیمپ کا حصہ بنا لیا‘ ویمن کرکٹرز کو یکساں مواقع فراہم کرنا عزم ہے‘عاطف رانا

منگل 8 جولائی 2025 13:09

لاہور قلندرز نے ویمن کرکٹر کرن اکرم کی خواہش پوری کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)لاہور قلندرز نے ایس او ایس ولیج میں مقیم مظفر آباد کی ویمن کرکٹر کرن اکرم کی خواہش پوری کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کرن اکرم کو سمر کیمپ کا حصہ بنا لیا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹرز کو یکساں مواقع فراہم کرنا ان کا عزم ہے۔دوسری جانب کرکٹر کرن اکرم کہتی ہیں کہ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے انہیں قومی ٹیم میں آنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :