حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں کسان بورڈ کے ممبران کوشامل کریں، ملک شیر افضل

منگل 8 جولائی 2025 17:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں کسان بورڈ کے ممبران کوشامل کریں اورجن علاقوں میں زرعی زمینیں کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوئیں، ان علاقوں کے کسان حکومت کی طرف سے کسان کارڈز، ٹریکٹر سکیم سمیت دیگر سہولیات سے کسان اورزمیندار محروم ہیں ان کی محرومی کو ختم کرنے کے لیے حکومت پٹواری کی گرداوری اور زراعت آفیسر کی تصدیق پر اُن کو سرکاری سطح پر دی جانے والی سہولیات میں شامل کرے۔

ان خیالات کا اظہارضلعی صدر کسان بورڈ مہرغلام رسول چوہدری نے کسان بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ زراعت قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےاس لیے حکومت زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لیے کسانوں کی تجاویز پرعمل کرے،حکومتی سطح پر محکمہ زراعت کی قائم کردہ کمیٹیاں میں کسان بورڈ کے ممبران کو شامل کیا جائے تاکہ شعبہ زراعت فعال ہو سکے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ محکمہ انہار سرکاری پانی کی چوری کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ کسان اپنی فصلوں کو بروقت پانی دےسکےاورتمام کسانوں کو یکساں نہری پانی کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع بھرمیں مرغیوں میں رانی کھیت کی بیماری پھیلی ہوئی ہےاس بیماری کومزید پھیلنےسے روکنے کے لیےلائیو سٹاک ویکسی نیشن کرے اور ویکسی نیشن کے عملہ پر مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھنا جائے۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری شمالی پنجاب کسان بورڈ ملک شیر افضل،عبداللہ امتیاز وڑائچ تحصیل صدر کسان بورڈ بھلوال،محمد اسحاق،ملک رب نواز اعوان،مظہر اقبال مہوٹہ،میاں محمدآصف،عبدالوحید چیمہ، شیخ محمدافضل چاولہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :