اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے 4 کسان کارڈ کی رقم نادہندگان کے خلاف نوٹس جاری کر دیئے

منگل 8 جولائی 2025 17:38

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے 4 کسان کارڈ کی رقم نادہندگان کے خلاف نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کے جاری کردہ نوٹس ساہووالہ میں 3 افراد کو وصول کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

نادہندگان میں ساہووالہ کے رہائشی غلام سرور جن کی رقم 29166 ،طارق محمود گائوں بدوکے چیمہ57788 ،حاجی محمد اکرم گائوں ساہووالہ 149839 ،محمد خالد گائوں بلوچک57788 کے نام نوٹس جاری کردیے گئے ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کیے گئے قرض کی رقم فوری طور پر پنجاب بنک میں جمع کرائیں ورنہ آئندہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کسی سکیم کا حصہ نہ بن سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :