ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا ، 76 ارب ڈالرکا نقصان

منگل 8 جولائی 2025 21:32

ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا ، 76 ارب ڈالرکا نقصان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کرنا مہنگا پڑ گیا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کو امریکا پارٹی بنانے کا اعلان کرنے کے بعد 76 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا میں کاروباری دن کے آغاز پر ٹیسلا کے شیئرز کی قدر میں 7.5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا ہوئی۔ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے جس سے کمپنی کی مالیت میں تقریبا 76 ارب ڈالرز کی کمی ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :