اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری، 27 فلسطینی شہید

اسرائیلی جارحیت میں اب تک 57 ہزار 523 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،رپورٹ

منگل 8 جولائی 2025 21:32

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 27 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر اسرائیلی ڈرون حملوں میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ میں وسط میں ایک اسکول میں قائم بوریج پناہ گزین کیمپ میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب غزہ شہر اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے درجنوں فلسطینیوں جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی، الاہلی اسپتال پہنچایا گیا۔غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 57 ہزار 523 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 36 ہزار 617 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :