جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تقرری پر اسپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد

منگل 8 جولائی 2025 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ایک ماہر قانون دان، باوقار شخصیت اور اصول پسند جج کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی بطور چیف جسٹس تقرری عدلیہ کے وقار میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔ سردار ایاز صادق نے اس امید کا اظہار کیا کہ جسٹس ڈوگر اپنے منصب پر فائز ہو کر آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس ڈوگر کی تقرری عدالتی نظام میں بہتری اور شفافیت کے فروغ میں ایک مثبت قدم ہے، جو عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا۔