مرکزی انجمن محبان مصطفی ﷺ آزادکشمیر کی کال پر تحفظ ناموس رسالت احتجاجی مظاہرہ

منگل 8 جولائی 2025 23:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)مرکزی انجمن محبان مصطفی ﷺ آزادکشمیر کی کال پر تحفظ ناموس رسالت احتجاجی مظاہرہ ‘ شیعہ ذاکر کی جانب سے حضور ﷺ کی شان کی کی جانے والی گستاخی کے خلاف مرکز و یونٹس کے ذمہ داران کے علاوہ عوام سراپا احتجاج ‘ کہوڑی ،چہلہ بانڈی اور مانک پیاں یونٹ نے چہلہ بانڈی سے روڈ بلا ک کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا‘ شیعہ ذاکر کے خلاف 295-Cکے تحت کارروائی کا مطالبہ ‘ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقہ کنور میں جاری محرم کی ایک مجلس کے دوران شیعہ ذاکر کی جانب سے کہے گئے گستاخانہ کلمات کے خلاف مرکزی صدر انجمن محبان مصطفی ﷺ آزادکشمیر میاں محمد عتیق جھاگوی کی ہدایت پرمرکز سمیت انجمن محبان مصطفی ﷺ کہوڑی ، چہلہ بانڈی اور مانک پیاں یونٹس کے ذمہ داران نے چہلہ بانڈی سے روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ‘ مظاہرین نے احتجاج کے دوران شیعہ ذاکر اور مجلس کا انعقاد کرنے والے منتظمین کے خلاف 295-Cکے تحت کارروائی FIRدرج کرنے کا مطالبہ کر دیا ‘ احتجاجی مظاہرے سے میاں محمد عتیق جھاگوی، عتیق احمد رضا، زبیر الہٰی چغتائی، منظور احمد اعوان ، میاں حلیم جھاگوی، ملک عاصم ، سدھیر اعوان، ملک اعجاز اعوان، ،مفتی عبد القادر ،وصی احمد شیخ ، فیصل رشید ، اورنگزیب اعوان ، وقاص اعوان ، احمد بٹ و یگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو فی الفور لگام ڈالی جائے اور ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے‘حضور ﷺ کی ناموس پر جان بھی قربان ہے ‘ آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے لئے ایک ہی سزا سر تن سے جدا ہے ‘ اگر کو ئی شخص اشارتاًً بھی گستاخی کا مرتکب ہوگا وہ اور ان مجالس کے منتظمین سزا کے مستحق ہیں ‘انتظامیہ معاملے کی حساسیت کو سمجھے اور فی الفور ایسے عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔