صوابی ،ملٹی و نیشنل ملٹی ٹوبیکو کمپنیوں نے کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری شروع کردی

منگل 8 جولائی 2025 19:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)ضلع صوابی میں واقع ملٹی اور نیشنل ملٹی ٹوبیکو کمپنیوں نے کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری کا عمل شروع کردیا ہے ، تمباکو کی خریداری کے عمل کا جائزہ اور معائنہ کے لیے سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور ڈپٹی ڈائریکٹر (مارکیٹنگ)نے اے ڈی او یار حسین کے ہمراہ علاقہ یار حسین میں خریداری مراکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران مذکورہ افسران نے خریداری کے عمل کا معائنہ کیا۔ تمباکو خریداری کے مراکز میں تمباکو کی وزن کا توازن چیک کیا۔ کاشتکاروں کو جاری کردہ واچرز کا جائزہ لیا۔خریداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ منظور شدہ درجات اور قیمتوں پر سختی سے عمل کریں، جبکہ کاشتکاروں کو بہتر معیار اور منافع کو یقینی بنانے کیلئے مناسب درجہ بندی کے طریقوں پر توجہ دینے کی ترغیب دی گئی۔