پ*پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز

ً335 کومبنگ آپریشنز، 10 ہزار 406 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ، 22 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے، ترجمان

منگل 8 جولائی 2025 20:45

%لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 کومبنگ آپریشنز، 10 ہزار 406 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 22 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 21 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے ، 2360 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 02 مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے۔

(جاری ہے)

سنگین جرائم میں ملوث 86 اشتہاری، 43 عدالتی مفرور اور 20 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 08 مجرم کیفر کردار کو پہنچے جبکہ 08 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔