اے ڈی سی (ایف اینڈ پی) اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) کا گورنمنٹ گرلز سکول فریدون آباد اور گرلز کمیونٹی ماڈل سکول کا دورہ

بدھ 9 جولائی 2025 11:44

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) نے گورنمنٹ گرلز سکول فریدون آباد اور گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول اے سی کالونی داسو کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کا مقصد اسپائر پروگرام کے تحت زیر تعمیر واش روم سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ افسران نے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کی خصوصی ہدایت ہے کہ بچیوں کیلئے صاف ستھری اور معیاری واش روم سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔