ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت مون سون پلانٹیشن ڈرائیو 2025کے حوالہ سے اجلاس

بدھ 9 جولائی 2025 11:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان کی زیر صدارت مون سون پلانٹیشن کے حوالہ سے اجلاس کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی و مرکزی محکموں کے عہدیداران، شہریوں، تاجروں، تعلیمی اداروں و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حکومتی ہدایات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درختوں کی شجرکاری کے حوالہ سے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد گوہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، فارسٹ، ریسکیو، پولیس، کنٹونمنٹ، ٹی ایم ایز، لوکل گورنمنٹ، ایگریکلچر و دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :