جنگ بندی شرائط منوانے کے لیے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شدت

اسرائیلی فوج نے نئی عسکری کمک تعینات کی ہے جنہوں نے مختلف اہداف پر بمباری شروع کر دی

بدھ 9 جولائی 2025 12:24

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، جہاں گذشتہ چند دنوں کے مقابلے میں حالیہ پیش قدمی سب سے زیادہ شدید کارروائی جا ری ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی غزہ کے خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں میں کارروائیاں خاص طور پر تیز کر دی گئی ہیں۔ باخبر ذرائع نے کہاہے کہ تل ابیب عسکری دبائو بڑھا کر جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے عمل کو تیز کرنا چاہتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے نئی عسکری کمک تعینات کی ہے، جنہوں نے مختلف اہداف پر بمباری شروع کر دی ہے۔