شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد پشاور کے اسپتال منتقل

ڈاکٹرز کا شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ ‘ڈاکٹرز کی ٹیم آئندہ کے علاج پر مشاورت کرے گی

بدھ 9 جولائی 2025 12:29

شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد پشاور کے اسپتال منتقل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :