
ڈیفنس سے برآمد ہونے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل
بدھ 9 جولائی 2025 14:32

(جاری ہے)
یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گزری پولیس، عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تھی۔ڈی آئی جی ساتھ زون سید اسد رضا کے مطابق، جب پولیس ٹیم نے فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہ ملا، جس پر دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔
اداکارہ مذکورہ فلیٹ میں کرایہ پر مقیم تھیں اور ایس ایس پی ساتھ محظور علی کے مطابق، وہ تنہا رہ رہی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے 2024 سے کرایہ دینا بند کر دیا تھا، جس پر مالک مکان نے عدالت سے رجوع کیا، فلیٹ کے اندر لوہے کا گیٹ اور اندرونی لکڑی کا دروازہ دونوں بند تھے اور بالکونی بھی سیل تھی۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق لاش بوسیدہ حالت میں ہسپتال لائی گئی، جو بظاہر 15 روز پرانی محسوس ہو رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ قتل نہیں لگتا، تاہم حتمی فیصلہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔گزری پولیس کے مطابق، متوفیہ کی شناخت حمیرا دختر اصغر علی کے طور پر ہوئی جن کی عمر 32 سال تھی۔وہ ماضی میں ڈراما سیریلز احسان فراموش، گرو اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں، جبکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی فعال تھیں۔پولیس اداکارہ کے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ان کے اہل خانہ تک رسائی کی کوشش کر رہی ہے، جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بریڈ پٹ، واکین فینکس اور رونی مارا کی غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت
-
جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی شادی کروں گی ، اداکارہ نشو کی انوکھی شرط
-
نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا رہا، سلمان خان
-
کینسر میں مبتلا 28 سالہ ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن چل بسیں
-
ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں ، سائبرکرائم ایجنسی میں طلب
-
بیٹنگ ایپ کیس ، یوٹیوبرڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ،مداحوں تشویش میں مبتلا
-
ہالی ووڈ نے کلاسک فلم دی وزرڈ آف اوز کو جدید ٹیکنالوجی سے زندہ کر دیا
-
پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی صفِ اول کی اداکار خالدہ ریاست کی برسی 26اگست کومنائی جائیگی
-
معروف افسانہ نگار، نثرنگار و مصنف اشفاق احمد کی21ویں برسی 7ستمبر کومنائی جائیگی
-
گلوکار پرویز مہدی کی20ویں برسی29اگست منائی جائے گی
-
ڈرامے میں دانش تیمور کی ہیروئن نہ سہی ماں ہی بنادو، عتیقہ اوڈھو کا شکوہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.