والدین کی اطاعت سے دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کی جا سکتی ہے ، پرنسپل دارالعلوم المصطفیٰ سیالکوٹ

بدھ 9 جولائی 2025 16:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) پرنسپل دارالعلوم المصطفیٰ علامہ تنویر الحسن مصطفائی نے کہا ہے کہ والدین کی خدمت میں اللہ تعالیٰ کی حقیقی خوشنودی مضمر ہے اور والدین کی اطاعت سے دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقہ بجوات کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد مالک، چوہدری حاجی عبد الخالق کے والد چوہدری محمد شریف کی برسی پر نجی میرج ہال میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنے بزرگوں کی عزت و احترام کریں ،دین اسلام میں ماں باپ کی دیکھ بھال اور فرمانبرداری کی سخت تلقین کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمان آج کسی معجزے کے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن مسلمان مل کر پر امن معاشرے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔اس موقع پر ایم پی اے پی پی 44 رانا عارف اقبال ہر ناہ، سابق وائس چیئر مین حاجی میاں نذیر احمد ، صدر صرافہ بازار چوہدری ارسلان ،صدر انجمن تاجران ماسٹر چوہدری غلام مصطفی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :