کوسٹاریکا میں اسمگلر بلی منشیات سمیت دھرلی گئی

بلی کے جسم سے 235 گرام ماریجوانا اور 67 گرام کوکین برآمد کرلی گئی،حکام

بدھ 9 جولائی 2025 16:27

سان جوز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)کوسٹا ریکا شہر کی ایک جیل میں محافظوں نے منشیات اسمگلنگ کی ایک انوکھی اور حیران کن کوشش کو اس وقت ناکام بنا دیا جب ایک بلی کو رات کی تاریکی میں منشیات کے پیکٹس کے ساتھ جیل میں داخل ہوتے ہوئے دھر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سیاہ و سفید بلی کے جسم سے ٹیپ کے ذریعے دو تھیلیاں باندھی گئی تھیں، جن میں 235 گرام چرس (ماریجوانا)اور 67 گرام کوکین موجود تھی۔ یہ واقعہ شمال مشرقی علاقے کانتون پوکوسیمیں واقع ایک جیل میں پیش آیا۔ بلی کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب وہ جیل کی بیرونی باڑ پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :