حکو مت سندھ کے ممتا پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کو 30 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 9 جولائی 2025 16:59

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان شاہ زیب شیخ نے کہا کہ حکومت سندھ کے ممتا پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کو 30 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے، زیادہ سے زیادہ تعداد میں حاملہ خواتین اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال ٹنڈومحمدخان میں DCC اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، ڈپٹی کمشنر شاہزیب شیخ نے "مامتا پروگرام" پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ مامتا پروگرام کا بنیادی مقصد ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ اس پروگرام کے ذریعے حاملہ خواتین کو 30,000 روپے کی مالی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ حمل کے دوران معیاری طبی سہولیات حاصل کر سکیں، انہوں نے واضح ہدایت دی کہ امدادی رقم بغیر کسی کٹوتی کے مستحق خواتین کو ادا کی جائے جبکہ پروگرام سے متعلق آگاہی مہم کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل خواتین مزکورہ پروگرام کے تحت فائدہ حاصل کرسکیں، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-I ذوالفقار نظامانی، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی طاہر علی لاشاری، قائم مقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر نظامانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام مصطفیٰ زئنور، ڈاکٹر شگفتہ بھٹی، ڈاکٹر نایاب، ایڈیشنل ڈائریکٹر نادرا، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان سمیت دیگر متعلقہ محکموں اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :