ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کی زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات کے شیڈول پر عملدرآمد بارے اجلاس کا انعقاد

بدھ 9 جولائی 2025 16:59

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی زیر صدارت یوم آزادی 14 اگست 2025 کی تقریبات کے شیڈول پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خرم الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس و پلاننگ) محمد اظہر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (ریسکیو 1122) اور دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم آزادی کی تقریبات کو بھرپور، منظم اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار بنانے کے لیے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ باہمی روابط کو مضبوط بناتے ہوئے نوجوانوں اور عوام کی شمولیت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :