ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، دو ملزمان گرفتار

بدھ 9 جولائی 2025 16:59

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اسد خان چانڈیہ کی قیادت میں چیک پوسٹ راکھی گاج پر اہم کارروائی کرتے ہوئے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او حبیب خان لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران 70 سی ڈی موٹر سائیکلیں (ماڈل 2017 اور 2022) پکڑ لیں، جن کے متعلق بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ تھانہ سٹی تونسہ شریف کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کی شناخت حذیفہ ولد رفیق قوم قاضی اور عبدالواہاب ولد مجید اللہ قوم بزدار کے طور پر ہوئی ہے، جو ان موٹر سائیکلوں کو فروخت کرنے کے لیے بلوچستان لے جا رہے تھے۔ایس ایچ او حبیب لغاری کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزمان اور برآمد شدہ موٹر سائیکلیں تھانہ سٹی تونسہ شریف کے حوالے کر دی گئی ہیں۔کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اسد خان چانڈیہ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او حبیب خان لغاری اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :