کسٹم عدالت نے اسمگلنگ اور کروڑوں روپے برآمدگی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 9 جولائی 2025 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)کسٹم عدالت نے اسمگلنگ اور کروڑوں روپے برآمدگی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔کراچی میں کسٹم عدالت کے روبرو اسمگلنگ اور کروڑوں روپے برآمدگی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میں عبد الباسط، سلیم بابا سمیت 5 دیگر ملزمان شامل ہیں۔

کسٹم کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور وکیل صفائی حسان صابر نے دلائل دیئے۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ ملزمان سے ایف آئی اے نے 170 تولہ سونا اور ساڑھے 11 کروڑ روپے برآمد ہوئے۔ملزمان نے یہ سونا بیرون ملک سے اسمگل کیا تھا۔ ملزمان سے برآمد شدہ رقم حوالہ ہنڈی کی ہے۔ ملزم گولڈ اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں۔وکیل صفائی حسان صابر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم گولڈ بار کے ہول سیلرز ہیں۔ ان پر گولڈ اسمگلنگ کا الزام بے بنیاد ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد سے گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ نہیں ہورہی۔ملزم لائنسنس ہولڈر ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کسٹم حکام کے مطابق ایف آئی اے ملزموں کو گرفتار کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :