سانگلہ ہل کمیٹی بازار میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے تین افراد شدید زخمی

بدھ 9 جولائی 2025 17:56

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) سانگلہ ہل کمیٹی بازار میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے سے پورے بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے بتایا گیا ہے کہ سانگلہ ہل میں جگہ جگہ غیر قانونی طور پر ایل پی جی سلنڈر ری فلنگ کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز نقصانات ہوتے رہتے ہیں گذشتہ روز سانگلہ ہل کے کمیٹی بازار میں سلنڈر ری فلنگ کرنے والی دکان میں اچانک سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا گیا بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسامہ امانت نے سلنڈر پھٹنے کی اطلاع ملتے ہی سانگلہ ہل میں غیر قانونی طور پر سلنڈر ری فلنگ کرنے والی تمام دکانیں سیل کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :