Live Updates

شہر بھر سے نکاسی آب کے عمل کو کامیابی سے مکمل کیا،ڈپٹی کمشنر لاہور

بدھ 9 جولائی 2025 17:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر بھر سے نکاسی آب کے عمل کو کامیابی سے مکمل کیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق بنک سٹاپ مین فیروزپور روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں سے بارش کے پانی کی مکمل نکاسی کر لی گئی ہے،جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے۔

اسی طرح اعوان مارکیٹ اور اکبری منڈی مین روڈ پر بھی نکاسی آب کا عمل مکمل کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور سیدموسیٰ رضا نے بتایا کہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں اور مربوط انداز میں کارروائیاں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے بھی پانی نکالنے کیلئے واسا کی مشینری مسلسل کام کر رہی ہے اور نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ کسی بھی ممکنہ بارش کے پیش نظر تیاری مکمل رکھی جائے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات