چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر کا دورہ

بدھ 9 جولائی 2025 18:31

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی خصوصی ہدایات کیمطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ بھکر ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھکر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور دستیاب طبی سہولیات صفائی کے نظام ادویات کی دستیابی سٹور مینجمنٹ اور ایئر کنڈیشنرز کی فعالیت کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احسان اللہ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے جناح وارڈ میڈیکل وارڈز اور سٹورکا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے ہسپتالوں میں مسلسل مانیٹرنگ کا مقصد شعبہ صحت کی بہتری اور مریضوں کو علاج معالجے کی مؤثر سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی سطح پر صحت کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی خدمات میسر آئیں۔\378

متعلقہ عنوان :