حادثہ سے بچائو کے لیے لائن سٹاف میں حفاظتی سامان تقسیم

ہر لائن مین سیفٹی سامان کا استعمال یقینی بنائیں بغیر سیفٹی سامان کے کسی بھی لائن مین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ احتشام قریشی

بدھ 9 جولائی 2025 20:01

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)محکمہ برقیات ضلع جہلم ویلی نے کسی بھی حادثہ سے بچائو کے لیے لائن سٹاف میںہٹیاں بالا میں منعقدہ ایک تقریب میں حفاظتی سامان تقسیم کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسین محکمہ برقیات جہلم ویلی احتشام قریشی نے ایس ڈی او ہٹیاں بالا جابر فاروق، سب انجینئر ہٹیاں بالا مرزا احمد محمود اوردیگر حکام کی موجودگی میںلائن اسٹاف میں حفاظتی سامان تقسیم کیا،اس موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکسین برقیات جہلم ویلی احتشام قریشی نے کہا کہ ہر لائن مین سیفٹی سامان کا استعمال یقینی بنائیں بغیر سیفٹی سامان کے کسی بھی لائن مین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے، اگر کوئی بھی شخص بغیر سیفٹی سامان کے کام کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کام کے ساتھ ساتھ اپنی جان بچانا بھی ہر لائن مین کے لیے ضروری ہے،جب بھی کوئی لائن مین ڈیوٹی پر جائے تو وہ حفاظتی سامان ساتھ رکھے ،تانکہ دوران کام کسی بھی حادثہ سے انسانی جان بچ پائے۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :