کمبوڈیا کے بادشاہ کی عوام سے درخت لگانے کی اپیل

بدھ 9 جولائی 2025 22:57

نوم پنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ درخت لگائیں تاکہ ملک کو ہر موسم میں سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ اپیل بدھ کو ضلع چمکر لیو کے گائوں کسیتھان میں منعقدہ 30 ویں قومی آربر ڈے کے موقع پر ایک تقریب کے دوران کی، جس میں ہزاروں شرکا موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے درخت اور پودے لگانا فطرت میں ایک سرسبز سرمایہ کاری ہے جو ہم سب، انسانوں، جانوروں اور کرہ ارض کیلئیمتعدد فوائد فراہم کرتی ہے اور ہمارے گاں اور آبادیوں کو ہر موسم میں سرسبز اور متحرک بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آربر ڈے ایک عظیم ثقافت ہے اور پائیدار طور پر جنگلات اور قدرتی وسائل کی بحالی اور تحفظ کے لئے ایک اہم قومی تحریک ہے۔

متعلقہ عنوان :