لیویز تھانہ ناہڑ کوٹ کی بڑی کارروائی، 15 سالہ مفرور گرفتار

بدھ 9 جولائی 2025 23:06

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) لیویز تھانہ ناہڑ کوٹ کی بڑی کارروائی، 15 سالہ مفرور گرفتارڈپٹی کمشنر بارکھان کی خصوصی ہدایت پر انچارج لیویز تھانہ ناہڑ کوٹ نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیویز تھانہ وٹاکڑی کے ایک پندرہ سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت لیاقت علی ولد سبز علی قوم مری کے نام سے ہوئی ہے، جو مقدمہ فرد نمبر 2/2012، بجرم 7 اے ٹی اے اور 3/4 ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مطلوب تھا۔

ملزم طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے بچتا رہا، تاہم لیویز ناہڑ کوٹ کی انتھک کوششوں اور خفیہ اطلاعات پر عمل کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کیا جائے گا۔عوامی حلقوں نے اس کامیاب کارروائی پر لیویز ناہڑ کوٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آئندہ بھی اسی عزم سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :