بلوچستان کے علاقے دکی یارو شہر ندی سے 3 نامعلوم افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد

بدھ 9 جولائی 2025 23:07

بارکھان / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) بلوچستان کے علاقے دکی یارو شہر ندی سے 3 نامعلوم افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئیں لیویز نے نعش ہسپتال منتقل کردیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یارو شہر ندی سے 3 نامعلوم افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئیں جس کی اطلاع ملنے پر لیویز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :