ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیراہتمام ماڈل غلہ و فروٹ کو فنکشنل کرنا ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 9 جولائی 2025 23:14

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کا تحصیل میاں چنوں کا دورہ کیا۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کے ماڈل غلہ و فروٹ منڈی کا دورہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال،اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق،مارکیٹ کمیٹی کے افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کو ماڈل غلہ و فروٹ منڈی بارے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیراہتمام ماڈل غلہ و فروٹ کو فنکشنل کرنا ترجیح ہے،منڈی میں کسانوں کو تمام تر سہولیات میسر ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن بلڈنگ کو کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت بھی کرتے ہوئے کہا رقم ادائیگی کے بعد بجلی کنکشن کیلئے جلد پیشرفت کی جائے،تعمیراتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔شہریوں کو ریونیو سہولیات فراہمی کے عمل کی انسپکشن کی اور بریفنگ بھی لی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال اور اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق بھی ہمراہ تھیں۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی سہولت کیلئے کاونٹر بڑھانے،مؤثر سروس کا حکم بھی دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو عملی طور پر ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے،اراضی ریکارڈ سنٹر عوام کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں،لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ اور مشترکہ کھیوٹوں کی تقسیم کے عمل بھی تیزی لائی جائے۔میانچنوں میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے زیر تعمیر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) آفس کی سائیٹ کا معائنہ کیا۔

9کروڑ43لاکھ کی لاگت دو منزلہ پیرا تحصیل آفس تعمیر ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری آفس کی تعمیر میں کنسٹرکشن ایس او پیز پر ضرور عمل کیا جائے،تعمیراتی معیار پر کمپرومائزڈ نہ کیا جائے،پیرا آفس کی آوٹ لک اچھی نظر آنی چاہیے،آفس کو ہرصورت ستمبر اکتوبر میں مکمل کیا جائے تاکہ سرکاری فرائض کی ادائیگی ممکن ہوسکے۔میانچنوں میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ستھرا پنجاب کی ڈمپنگ سائیٹ کا معائنہ کیا۔

ڈمپنگ سائیٹس پر ایس او پیز پر من وعن عمل کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا کہسائیٹس کےاطراف کے ماحول پر خصوصی توجہ دی جائے،ڈمپنگ سائیٹس سے بیک وقت گندگی شفٹ کی جائے،عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،اطراف میں باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے،عوام دوست ماحول کو پروان چڑھانے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے اولمپیئن ارشد ندیم کے آبائی گاؤں کا دورہ کیا اورسپورٹس سٹیڈیم کی سائیٹس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے،سٹیڈیم میں ترقیاتی کاموں کو جلد نمٹایا جائے۔\378