جی ڈی اے نے میرین ڈرائیو کو مزید دلکش بنانے کے لیے آرٹسٹک فن پاروں کی تخلیق کا آغاز کر دیا

بدھ 9 جولائی 2025 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سیف اللہ کھیتران کی ہدایت پر میرین ڈرائیو کے کنارے حال ہی میں تعمیر کیے گئے سیفٹی وال اور سیفٹی بلاکس پر آرٹسٹک فن پاروں کی تخلیق کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مقامی فنکاروں کے ذریعے گوادر کی ثقافت، قدرتی مناظر، تاریخی مقامات اور مقامی خوبصورتی کو فنکارانہ انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میرین ڈرائیو صرف ایک شاہراہ نہیں بلکہ گوادر کا ایک پرکشش اور دلکش تفریحی مقام ہے ۔ یہ مقام شہریوں اور سیاحوں کے لیے واک، سیر اور سکون کے لمحات گزارنے کی ایک پسندیدہ جگہ بن چکا ہے۔جی ڈی اے کی جانب سے تعمیر کی گئی اس شاہراہ کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے آرٹسٹک تزئین و آرائش جاری ہے جس کا مقصد نہ صرف شہر کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے بلکہ گوادر کی مقامی شناخت اور سیاحتی کشش کو بھی فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :