ہزارہ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر ذیشان شہزاد نے اپنے تحقیقاتی مقالہ کا کامیابی سے دفاع کیا

بدھ 9 جولائی 2025 23:15

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے پی ایچ ڈی اسکالر ذیشان شہزاد نے اپنی تحقیقاتی مقالہ کا کامیابی سے دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ان کے تحقیقی کام کی نگرانی ڈاکٹر انعام اللہ، ڈین فیکلٹی آف بایولوجیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے کی، جبکہ شریک نگران ڈاکٹر فہیم اللہ خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ زراعت تھے۔ان کا مقالہ بین الاقوامی ماہرین، جرمنی اور جاپان سے تعلق رکھنے والے پروفیسروں نے جانچا جو ان کے تحقیقی کام کی عالمی سطح پر پذیرائی کا مظہر ہے۔ مقالہ دفاع کی تقریب میں اساتذہ، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ذیشان شہزاد کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :