اٴْوٹ میلہ ،گھرپر مارٹرگولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،کمسن بچی ،دو خواتین سمیت چار افرادزخمی

بدھ 9 جولائی 2025 19:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)قبائلی ضلع کرم کی سنٹرل تحصیل کے پہاڑی علاقہ اٴْوٹ میلہ میں ایک گھرپر مارٹرگولہ گرکر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی اور دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ضلع کرم کی سنٹرل تحصیل کے پہاڑی علاقہ اوٹ میلہ میں رحیم نامی شخص کے گھر پر مارٹرگولہ گرکر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ رحیم موقع پر جاں بحق جبکہ گھر کے چاردیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں رحمن گل‘ دو خواتین اورڈیڑھ ماہ کی کمسن بچی شامل ہے۔تمام زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر اس واقعہ پر مقامی قبائل میں شدید غم و غصہ کا اظہار پایاجاتا ہے جنہو ںنے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :