چیئرپرسن ایچ ای سی کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کا اجلاس

چیئرپرسن کی تقرری کا عمل شفاف، میرٹ پر مبنی اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے گا،خالد مقبول صدیقی

بدھ 9 جولائی 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرپرسن کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر مملکت مہ وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب، دیوان یونیورسٹی اور آغا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایچ ای سی چیئرپرسن کی تقرری کا عمل شفاف، میرٹ پر مبنی اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے میرٹ پر مبنی قیادت کا انتخاب نہایت اہم ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ "شفافیت، میرٹ اور بروقت فیصلے ہماری ترجیحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کو غیر ضروری تاخیر کے بغیر مکمل کیا جائے گا۔سرچ کمیٹی کا اگلا اجلاس 16 جولائی، 2025 کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :